اسلام آباد : کوریا کے تعاون سے کراچی میں بڑا آئی ٹی پارک بنے گا، اس مقصد کے لیے ایگزم بینک کوریا پاکستان کو 15 کروڑ 80 لاکھ روپے کا قرضہ دے گا
تفصیلات کے مطابق کراچی میں آئی ٹی پارک بنانے کے لیے ایگزم بینک کوریا پاکستان کو 15 کروڑ 80 لاکھ روپے کا قرضہ دے گا، معاہدہ ہو گیا ہے، ایگزم بینک کوریا کی جانب سے 2022-26 کے نئے فریم ورک معاہدے کے تحت پاکستان کے لیے مالی معاونت 50 کروڑ ڈالر سے 1 ارب ڈالر تک کی جائے گی
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے کوریا کے اعلی سطح کے وفد نے گذشتہ روز وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب سے ملاقات کی اس موقع پر معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔