یووینٹس چھوڑنے کی خبریں، رونالڈو کو مانچسٹر سٹی سے پیشکش

ویب ڈیسک

میلان : دُنیائے فٹبال کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی اٹالین کلب یووینٹس چھوڑنے کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد انہیں اب انگلش پریمیئر لیگ کے نامور کلب مانچسٹر سٹی سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے

واضح رہے کہ چھتیس سالہ رونالڈو کی یووینٹس سے جانے کی خبریں پچھلے کئی ہفتوں سے گردش میں ہیں. اُن کا یووینٹس سے معاہدہ اگلے برس موسم گرما تک ہے

میڈیا رپورٹ کے مطابق رونالڈو کے ایجنٹ ایسے کلب کو تلاش کر رہے ہیں، جو رونالڈو کو اچھی رقم اور اُن کے ٹرانسفر کی مد میں تقریباً 30 ملین ڈالر یووینٹس کو ادا کرسکے

انگلش کلب مانچسٹر سٹی نے حال ہی میں ایسٹن ولا کے جیک گریلیش کو تقریباً 137 ملین ڈالر کے عوض سائن کیا ہے

مانچسٹر سٹی کی انتظامیہ ٹوٹنہم ہاٹسپر سے کھیلنے والے انگلش فٹ بال ٹیم کے کپتان ہیری کین کو بھی اپنے کلب میں لینے کی خواہشمند تھی، لیکن کین نے انکار کردیا.

یہ بھی پڑھئیے:

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close