اب ویکسین لگواؤ گے، تب ہی پیٹرول ملے گا!

نیوز ڈیسک

لاہور : صوبہ پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے نئی پابندیوں کا فیصلہ کیا  گیا ہے

لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے پیٹرول پمپس پر بینر آویزاں کر دیئے ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ یکم ستمبر سے کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو پیٹرول نہیں ملے گا

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر 2021ع سے صرف کورونا ویکسینیشن کروانے والوں کو ہی پیٹرول دیا جائے گا

دوسری جانب موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے اور ہائی ویز پر کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر کے بعد شہری ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر نہیں کرسکیں گے ، جبکہ یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ مسافر دوران سفر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ رکھیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close