نادرا میگا سینٹر سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ گلفام بروہی ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار

نیوز ڈیسک

کراچی : ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے نادرا میگا سینٹر سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نادرا گلفام بروہی کو گرفتار کر لیا

اس حوالے سے ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی معاونت سے غیرملکی شہری فاطمہ خاتون پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے میں کامیاب ہوئی، گلفام بروہی اور فاطمہ خاتون کے خلاف فارنرز ایکٹ ، نادرا آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

فاطمہ خاتون نے اٹھاون برس کی عمر میں کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بنوایا، جس دستی شناختی کارڈ کی بنیاد پر کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بنوایا گیا وہ سعید اللہ نامی شخص کو جاری ہوا تھا

ایف آئی اے حکام کے مطابق فاطمہ خاتون کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں

ترجمان کا کہنا ہے کہ جعلی شناختی کارڈ اسکینڈل میں اب تک چھ مقدمات درج اور سترہ ملزمان گرفتار ہوئے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close