کراچی : امریکا کی جانب سے افغان ٹرانزٹ مسافروں کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کراچی لانے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے افغان ٹرانزٹ مسافروں کی منتقلی کے منصوبے میں تبدیلی کردی گئی ہے اور افغانستان سے منتقل کئے جانے والے افغانی اور مغربی ممالک کے شہریوں کو اب صرف اسلام آباد لایا جا رہا ہے، جب کہ افغان ٹرانزٹ مسافروں کو کراچی لانے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے، امریکا کی جانب سے افغانستان سے نکالے گئے افراد کو کراچی نہ لانے کا فیصلہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کیا گیا، اور مسافروں کی منتقلی کے منصوبے میں تبدیلی سے سندھ حکومت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے
ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکا نے افغانستان سے نکالے جانے والے افراد کی تعداد میں بھی کافی کمی کر دی ہے، تاہم افغان ٹرانزٹ مسافروں کی منتقلی کے لئے لاہور اور کراچی ایرپورٹس کو فی الحال اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے، اسلام آباد لائے جانے والے افغان ٹرانزٹ مسافروں کم سے کم وقت اور ایئرپورٹ سے ہی ملک سے باہر منتقل کر دیا جائے گا، صرف انتہائی ضرورت پر ہی ٹرانزٹ مسافروں کو اسلام آباد کے ہوٹلوں میں رکھا جائے گا.
یہ بھی پڑھئیے:
-
کابل ائیرپورٹ پر 24 سے 36 گھنٹوں میں ایک اور حملہ ہوسکتا ہے، امریکی صدر
-
امریکا کا ننگرہار پر ڈرون حملہ، کابل دھماکوں کے ذمہ دار کو مارنے کا دعویٰ
-
افغانستان میں سی آئی اے مشن برسوں تک جاری رہے گا
-
جانتے ہیں حملہ کس نے کیا، بدلہ لیں گے. امریکی صدر
-
کابل ایئرپورٹ دھماکے میں ہلاکتیں 90 ہوگئیں، 28 طالبان، 13 امریکی فوجی شامل
-
پنجشیر میں طالبان اور شمالی اتحاد کے مذاکرات کامیاب
-
ہمیں نہیں لگتا کہ پاکستان مخالف کوئی تنظیم افغانستان میں ہے، طالبان