واٹس ایپ کے بند اکاؤنٹ کو کیسے بحال کیا جائے؟

نیوز ڈیسک

سلیکان و یلی : واٹس ایپ اپنے استعمال کرنے والوں کے لیے گوگل پلے بی ٹا پروگرام کے تحت ایک اور نئے فیچر پر کام کر رہا ہے

بہت سے استعمال کنندگان مختلف وجوہات کی بنا پر واٹس ایپ پر پابندی کا سامنا کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر علم میں لائے بنا آپ کو کسی ایسے گروپ میں شامل کردیا جائے، جہاں واٹس ایپ کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی جارہی ہو، تو آپ بھی پابندی کا سامنا کر سکتے ہیں۔ تاہم اب اس نئے فیچر کے تحت پابندی کے خلاف نظر ثانی کی درخواست کی جا سکے گی

ایک ماہ قبل واٹس ایپ نے iOS کے لیے ایپلیکیشن میں ایک نئے ٹول ’بین ریویو‘ پر کام کا آغاز کیا تھا۔  بین ریویو (پابندی پر نظر ثانی) کی مدد سے ایسے صارفین، جن کا اکاؤنٹ کسی وجہ سے بند ہوگیا ہے، تو وہ ایپلی کیشن سے براہ راست واٹس ایپ کو نظرثانی  رپورٹ بھیج سکیں گے ۔ صارفین اس رپورٹ میں پابندی لگنے سے قبل کی ڈسکرپشن اور دیگر تفصیلات  بھی شامل کرسکتا ہے

آنے والی اپ ڈیٹ میں یہ فیچر آپ کے واٹس ایپ میں شامل ہوجائے گا اور آپ اپنی صورت حال کے مطابق نظر ثانی کی درخواست دے سکیں گے۔ واٹس ایپ سپورٹ آپ کے اکاؤنٹ پر ہونے والی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے آپ کی درخواست پر نظر ثانی کرے گی

اگر سسٹم نے آپ کے اکاؤنٹ پر غلطی سے پابندی عائد کی ہے تو نظر ثانی مکمل ہونے کے بعد صارفین اپنے اکاؤنٹ کو دوبارہ بحال کرسکیں گے، لیکن اگر آپ نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہوگی تو پھر آپ کے اکاؤنٹ پر پابندی برقرار رہے گی

واٹس ایپ بی ٹا نے اس فیچر کو اینڈرائڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرانے پر کام کا آغاز کر دیا ہے اور مستقبل کی اپ ڈیٹ میں اینڈرائڈ پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے اس نئے فیچر کو استعمال کرسکیں گے

صارفین کے لیے یہ فیچر کب دستیاب ہوگا اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم یہ فیچر ابھی واٹس ایپ بی ٹا کے تحت تکمیل کے مراحل میں ہے اور مستقبل میں آںے والی اپ ڈیٹ میں شامل ہوگا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close