گوگل کے نئے فون، سمارٹ واچ اور ترجمہ کرنے والے چشمے

ویب ڈیسک

گوگل نے بدھ کو اپنی سالانہ ڈویلپرز کانفرنس میں سمارٹ واچ اور ٹیبلٹ کے ساتھ ساتھ اپ گریڈ شدہ ایئربڈز اور اپنے سمارٹ فون کے مزید سستے ورژن پیش کرنے کا اعلان کیا ہے

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ گوگل کے ہارڈ ویئر اور سروسز کے سینیئر نائب صدر ریک اوسٹرلوا نے ایک بریفنگ کے دوران کہا کہ ان گیجٹس کا مقصد مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور جدید ترین کسٹم موبائل چپس کی مدد سے بغیر کسی رکاوٹ کے ایک ساتھ اور ربط کام کرنا ہے

اوسٹرلوا نے کہا ’یہ تمام چیزیں ہمارے محیطی کمپیوٹنگ کے وژن پر کام کرتی ہیں۔ لوگوں کو جب بھی ضرورت ہو، مدد فراہم کرنا‘

گوگل کا کہنا ہے کہ پکسل گھڑی اس سال کے آخر میں ایک نئے پریمیم پکسل سیون سمارٹ فون کے ساتھ لانچ کی جائے گی۔ ان کی قیمت اور دیگر تفصیلات لانچ کے قریب جا کر منظرعام پر لائی جائیں گی

گوگل کی ڈیزائن کردہ پہلی پکسل سمارٹ واچ میں فٹ بٹ کی صحت کے متعلق خصوصیات کو مربوط کیا جائے گا، جسے الفابیٹ نے گذشتہ سال 2.1 ارب ڈالرز میں خریدا تھا

انٹرنیٹ کی اس سب سے بڑی کمپنی نے کہا کہ یہ پکسل واچ کا ایک ایسا ورژن ہوگا جو اینڈروائیڈ سمارٹ فونز کے ساتھ سینک ہوگا اور اس کی اپنی وائرلیس انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی ہے

اس بات کا اندازہ لگاتے ہوئے کہ بڑی سکرین والے موبائلز میں دلچسپی بڑھ رہی ہے گوگل ایک پکسل ٹیبلٹ کمپیوٹر پر بھی کام کر رہا ہے جس کی ریلیز اگلے سال متوقع ہے۔

اوسٹرلوا کا کہنا تھا کہ ’پکسل کے شعبے میں ہمارے پاس بہت کچھ پائپ لائن میں ہے، اور اس سے پتا چلتا ہے کہ ہم مختلف قسم کی ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں‘

پچھلے سال کے آخر میں ریلیز کیا گیا گوگل کا پکسل سکس سمارٹ فون 28 جولائی سے 449 ڈالرز میں دستیاب ہوگا۔ اس کے ساتھ نئے پکسل ایئر بڈز بھی ہوں گے جن کی قیمت 199 ڈالرز ہے

الفابیٹ کے سربراہ سندر پچائی نےاگمینٹیڈ ریالٹی والے گلاسز کی تھوڑی سے معلومات شیئر کی ہیں جن پر گوگل کام کر رہا ہے

انہوں نے گلاسز پہننے والے کا اسکرپٹ دکھا کر اس بات کا مظاہرہ کر کے دکھایا کہ یہ کس طرح بات چیت کا بالکل حقیقی انداز میں ترجمہ کر سکتے ہیں

رائٹرز کے مطابق الفابیٹ انک یونٹ نے بدھ کو ایک معیاری نظر آنے والے گلاسز کا اعلان کیا، جو حقیقی وقت میں گفتگو کا ترجمے دکھاتے ہیں اور ان میں کیمرہ بھی نظر نہیں آ رہا

گوگل میں پروڈکٹ مینجمنٹ کے ڈائریکٹر ایڈی چنگ نے اس صلاحیت کو ’سب ٹائٹلز‘ قرار دیتے ہوئے کہا ’گوگل ٹرانسلیٹ پر برسوں کی تحقیق کے ساتھ ہم جس چیز پر کام کر رہے ہیں وہ ٹیکنالوجی ہے جو ہمیں زبان کی رکاوٹوں کو ختم کرنے کے قابل بناتی ہے‘

ٹیک ویب سائٹ دی ورج کے مطابق کمپنی نے اس بارے میں کوئی تفصیلات شیئر نہیں کیں کہ گلاسز کب مارکیٹ میں دستیاب ہو سکتے ہیں اور صرف ایک ریکارڈ شدہ وڈیو میں ان کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جس میں اصل میں ڈسپلے نہیں دکھایا گیا

آگمنٹڈ ریالٹی کا نہایت ہی شاندار ممکنہ مستقبل پیش کیا ہے

ایک ڈیمو میں، چشمے پہنے ہوئے گوگل کے ایک پروڈکٹ مینیجر کسی سے کہتے ہیں، ’آپ کو وہ ضرور نظر آ رہا ہوگا، جو میں بول رہا ہوں۔ اس کو صرف آپ کے لیے حقیقی انداز میں نقل کیا گیا ہے – جیسے دنیا کے لیے سب ٹائٹلز۔‘

وڈیو میں دکھایا گیا کہ اگر آپ چشمہ پہنے ہوئے ہیں تو آپ کیا دیکھ سکتے ہیں: آپ کے سامنے بولنے والے کی زبان کا ترجمہ آپ کے چشمے پر نظروں کے سامنے نظر آتا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close