کراچی : محکمہ پی ڈی ایم اے نے کراچی میں تیز بارشوں کی پیشگوئی کے بعد تمام متعلقہ محکموں کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق 31 اگست کی رات سے تین ستمبر تک سندھ کے اضلاع تھرپارکر، عمرکوٹ اور سانگھڑ ڈسٹرکٹ سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں ہوں گی
جب کہ صوبائی دارالحکومت کراچی میں یکم ستمبر سے تین ستمبر تک تیز بارشوں کا امکان ہے
محکمہ پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کردیا ہے
نوٹیفکیشن میں متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کی گئی.