پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے سرمایہ کاری کا اشتہار جاری

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : نجکاری کمیشن نے ’پاکستان اسٹیل ملز بحالی پروگرام’ کے تحت ’ایکسپریشن آف انٹریسٹ‘ (سرمایہ کاری کی ترغیب کے لیے اشتہار) جاری کر دیا ہے

تفصیلات کے مطابق نجکاری کمیشن وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات اور وفاقی کابینہ کے فیصلوں کے مطابق اسٹیل ملز بحالی منصوبے پر کام کر رہا ہے، اسی منصوبے کے تحت نجکاری کمیشن نے ایکسپریشن آف انٹریسٹ (سرمایہ کاری کی ترغیب کے لیے اشتہار) شائع کرادیا ہے۔ جس میں پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لئے قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو دعوت دی گئی ہے

جاری شدہ اشتہار میں پاکستان اسٹیل ملز میں دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کار یا کمپنیوں کے لئے تفصیلات دی گئی ہیں۔ سرمایہ کاروں کی طرف سے ایکسپریشن آف انٹریسٹ جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2021 مقرر کی گئی ہے

واضح رہے کہ پاکستان اسٹیل ملز اسٹیک ہولڈرز گروپ نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے منصوبے کی شفافیت پر سوال اٹھائے ہیں، اس حوالے سے وزیر نجکاری محمد میاں سومرو اور وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار کو خط بھی لکھا تھا، جس میں کہا گیا کہ وزارت صنعت و پیداوار نے سولہ سالوں میں نقصان پہنچانے والے عناصر کی تحقیقات نہیں کیں، اس کے علاوہ مشترکہ مفادات کونسل نے بحالی منصوبے کی منظوری بھی نہیں دی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close