ویکسین کے بارے میں این سی او سی نے  نئی ہدایات جاری کردیں

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی ) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جن کی دوسری ڈوز کا وقت ہوچکا ہے وہ میسج کا انتظار کیے بغیر دوسری ڈوز لگوا سکتے ہیں

کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز کسی بھی ویکسین سینٹر سے لگوائی جاسکتی ہے ، اتوار کا دن خصوصی طور پر دوسری ڈوز کے لیے مقرر ہے

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ سائنو فارم کی دوسری خوراک تین ہفتے بعد لگواسکتے ہیں ، سائنو ویک اور اسٹرازنیکا کی دوسری خوراک چار ہفتے بعد لگوا سکتے ہیں

انہوں نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ ویکسین کی دوسری خوراک کے لئے 1166سے ایس ایم ایس کے انتظار کی ضرورت نہیں

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کورونا وائرس کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کو رکھنے سے متعلق ہدایات نامہ جاری کر دیا ہے

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ہدایت نامے کے مطابق ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹس پر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ یکم اکتوبر سے لازمی قرار دیا گیا ہے

سی اے اے کے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبر سے بغیر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے ہوائی سفر پر پابندی ہوگی

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ سترہ سال سے کم عمر افراد اور مریضوں کو کورونا ویکسین کے سرٹیفکیٹ سے استثنیٰ حاصل ہو گا

ہدایت نامے میں سی اے اے کا کہنا ہے کہ مریضوں کو استثنیٰ سے متعلق معالج کا میڈکل سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ہدایت نامے کے مطابق پاکستان آنے اور جانے والے مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے قبل کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی شرط برقرار رہے گی

ہدایت نامے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ بیرونِ ملک جانے اور آنے والے مسافروں کے پاکستان کے ایئر پورٹس پر کورونا وائرس کے ریپڈ ٹیسٹ ہوں گے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام ایئر لائنز کو ان نئی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کر دی ہے.

یہ بھی پڑھئیے:

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close