چیونٹی کے دانت کس طرح سخت لکڑی بھی چبا جاتے ہیں؟

سنگت میگ اسپیشل

اوریگون : کبھی آپ نے سوچا کہ چیونٹیوں کا کاٹنا کتنا دردناک ہوتا ہے اور اس نازک کیڑے کے دانت آخر کس طرح سخت لکڑی بھی چبا جاتے ہیں؟

اب سائنسدانوں نے اس کا راز دریافت کر لیا ہے، کہ اس مخلوق کے دانتوں پر جست (زِنک) کے ایٹم خاص ترتیب میں چسپاں ہوتے ہیں، جو اس کے دانتوں کو ‘غیر معمولی’ سخت بناتے ہیں

جامعہ اوریگون اور پیسیفک نارتھ ویسٹ نیشنل لیبارٹری ( پی این این ایل) کی مشترکہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آنتوں اور ٹرمائٹس کے دانتوں کی گرفت اگرچہ بہت سخت ہوتی ہے، لیکن انہیں جست جیسی دھات غیر معمولی قوت دیتی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ چیونٹیوں کے دانت پروٹین اور پولی سیکرائڈ پالیمر سے بنے ہوتے ہیں، جسے چائٹن کہتے ہیں۔ اب اگر اس میں کیلشیئم کاربونیٹ مل جائے، تو یہ مزید سخت ہوجاتا ہے، جس کا عملی مظاہرہ ہم کیکڑوں اور لابسٹر کے خول کی صورت میں دیکھتے ہیں

اگر چیونٹی کے خول میں آٹھ فیصد جست ملائی جائے، تو وہ غیرمعمولی حد تک مضبوط ہو جاتے ہیں

اس ضمن میں سائنسدانوں نے چیونٹی کے دانتوں کی سختی، لچک، توانائی ، رگڑ سے بچاؤ کی خاصیت پر غور کیا۔ چونکہ چیونٹی کے دانتوں کو ایٹمی پیمانے پر دیکھا جاتا ہے تو اس کے لیے آئن بیم مائیکرو اسکوپی سے دیکھا گیا۔ اس عمل میں چیونٹی کے دانتوں کر بجلی کے جھماکوں سے گرم کیا گیا تاکہ ان کی اوپری سطح اڑ جائے

اس کے بعد چیونٹی کے دانتوں پر انفرادی ایٹم واضح ہو گئے۔ ماہرین نے دیکھا کہ جست کے ایٹم ایک خاص ترتیب میں جمع ہیں اور سائنسدانوں نے انہیں انفرادی طور پر بھی نوٹ کیا۔ زنک ایٹموں کی یہ ترتیب چیونٹیوں کے دانتوں کو تیز اور مضبوط بناتی ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق میں ہم انسانوں کے لیے بہت اسباق پنہاں ہیں۔ زنک کی تدبیر استعمال کرتے ہوئے ہم پلاسٹک اور دیگر اشیا کو سخت بنا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئیے:

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close