کابل : افغان رہنما ڈاکٹر عبداللّٰہ عبداللّٰہ نے بھارتی میڈیا میں شائع اور نشر ہونے والی ان خبروں کو گمراہ کن قرار دیا ہے، جن میں کہا گیا ہے کہ انہیں طالبان نے گرفتار کر لیا ہے
افغان رہنما ڈاکٹر عبداللّٰہ عبداللّٰہ نے طالبان کی جانب سے خود کو حراست میں لیے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے
افغان رہنما ڈاکٹر عبداللّٰہ عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ میرے حراست میں لیے جانے کی بھارتی میڈیا کی خبر جھوٹی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی صحافی خبر شائع کرنے سے پہلے حقائق کو چیک کر لیا کریں
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ طالبان نے افغان رہنما ڈاکٹر عبداللّٰہ عبداللّٰہ کو گرفتار کر لیا ہے.