ٹی20 ورلڈکپ: اب تک کی پانچ بہترین اننگز کون سی ہیں؟

ویب ڈیسک

کرکٹ کا ٹی20 ورلڈکپ اپنی پوری آب و تاب سے جاری ہے اور سپر-12 مرحلے میں شریک دو گروپس کی ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں

اس رپورٹ میں ہم اس ٹورنامنٹ کی اب تک کی پانچ بہترین اننگز کا تذکرہ کریں گے

وراٹ کوہلی

بلے باز وراٹ کوہلی کی ناقابل شکست 82 رنز کی اننگز کی بدولت بھارت نے اپنے روایتی حریف پاکستان کے خلاف یادگار فتح حاصل کی

روایتی حریفوں کے اس لارج کراؤڈڈ میچ کو دیکھنے کے لیے ملبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں نوے ہزار سے زائد شائقین موجود تھے

’کنگ کوہلی‘ نے اس ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں 160 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنی والی بھارتی ٹیم کو ڈرامائی آخری اوور میں فتح دلائی

انیسویں اوور میں پاکستان کے تیز گیند باز حارث رؤف کو ان کے دو چھکے اور ہردک پانڈیا کے ساتھ 113 رنز کی شراکت داری جیت کی اہم وجہ بنی

مارکس سٹوئنس

میزبان ٹیم آسٹریلیا کو ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور سری لنکا کے خلاف ہدف کے تعاقب میں بھی لڑکھڑا گئی تھی

اس کے بعد مارکس سٹوئنس نے اپنے آبائی شہر پرتھ میں صرف 18 گیندوں پر ناقابل شکست 59 رنز جھڑ دیے

اس بگ ہٹر نے چار چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے مخالف ٹیم کے اٹیک کو اڑا کر رکھ دیا اور کسی بھی آسٹریلوی کھلاڑی کی جانب سے 17 گیندوں پر تیز ترین ٹی20 ففٹی بنائی

کپتان ایرون فنچ نے نان اسٹرائیکر اینڈ سنبھالتے ہوئے سٹوئنس کے ساتھ 69 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری قائم کی اور اسے ’خصوصی اننگز‘ قرار دیا

اینڈی بالبرنی

آئرلینڈ نے دو بار کی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو پہلے راؤنڈ میں ٹورنامنٹ سے باہر کردیا اور کپتان اینڈی بالبرنی نے اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ انگلینڈ جیسی ایک اور بڑی ٹیم کو شکست دیں

انہوں نے47 گیندوں پر 62 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 157 رنز تک پہنچایا

انہوں نے کرس ووکس کو ایک ہی اوور میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا

اس اننگز سے آئرلینڈ کے گیند بازوں نے بھی حوصلہ پکڑا، جنہوں نے انگلینڈ کو 105/5 تک محدود رکھا اور جب بارش کی وجہ سے کھیل روکنا پڑا تو ڈیل ایل ایس طریقہ کار سے آئرلینڈ فاتح قرار پایا

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن نے اسکائی سپورٹس پر کہا کہ آئرلینڈ اسی وقت ’میچ جیت گیا‘ تھا جب بالبرنی اور لورکن ٹکر نے دوسری وکٹ کے لیے 82 رنز کی شراکت داری کی

ریلی روسو

جنوبی افریقہ نے جب ایک میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ریلی روسو نے 56 گیندوں پر 109 رنز میں ٹورنامنٹ کی پہلی سنچری بنائی

اپنے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کو زمبابوے کے خلاف میچ میں بارش کی وجہ سے آدھے پوائنٹ ملے تھے اور بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں روسو نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ٹیم اپنے دوسرے مقابلے میں موقعے کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی

انہوں نے سات چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے بنگلہ دیش کی بولنگ کو تہس نہس کر کے رکھ دیا

جنوبی افریقہ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے اور 104 رنز سے ایک بڑی فتح اپنے نام کی

روسو کی یہ لگاتار دوسری سنچری تھی، لیکن انہوں نے کہا کہ انہوں نے’دس لاکھ سالوں میں بھی (سنچری بنانے) کے بارے میں کبھی نہیں سوچا تھا۔‘

گلین فلپس

گلین فلپس سری لنکا کے خلاف نیوزی لینڈ کی جانب سے جب بیٹنگ کے لیے آئے تو ان کے گیارہ رنز پر دو کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ انہوں نے 61 گیندوں میں اس ایڈیشن کی دوسری سنچری بنا کر ایک بڑی جیت کی راہ ہموار کی

ان کی اننگز سپر12 مرحلے میں اب تک نیوزی لینڈ کے غلبے کی عکاس ہے، کیونکہ انہوں نے 104 رنز کی اننگز میں 10 چوکے اور چار چھکے لگائے

بلیک کیپس نے مضبوطی سے ایک مشکل گروپ ون میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے

غیر یقینی طور 15 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد فلپس نے اکیلے ہی ٹیم کے مجموعی اسکور کو 167-7 تک پہنچا دیا۔ انہوں نے اس اننگز کو ’بالکل ناقابل بیان‘ قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close