حاجی آدم جوکھیو کے خلاف دائر ریفرنس منظور

نیوز ڈیسک

کراچی : منتظم احتساب کورٹ نے نیب کی جانب سے معروف بلڈر حاجی آدم جوکھیو کے خلاف دائر ریفرنس منظور کرتے ہوئے عدالت نمبر چار کو منتقل کر دیا ہے

گزشتہ روز احتساب عدالت میں کراچی کے ضلع ملیر سے تعلق رکھنے والے معروف بلڈر حاجی آدم جوکھیو و دیگر کے خلاف ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر عوام سے بڑے پیمانے پر فراڈ سے متعلق نیب حکام نے ریفرنس فائل کردیا

ریفرنس کے مطابق حاجی آدم جوکھیو پر تین ارب سے زائد رقم کے فراڈ کا الزام ہے۔ ریفرنس میں دیگر تین ملزموں کو بھی نامزد کیا گیاجن میں لعل محمد جوکھیو کا نام بھی شامل ہے

بعد ازاں عدالت نے ریفرنس منظور کرنے کے بعد احتساب عدالت نمبر چار میں منتقل کردیا

نیب کے مطابق نیب عدالت میں دو سو سے زائد متاثرین نے حلف نامے جمع کرا رکھے ہیں، 1992ع کے الاٹیز کو تاحال پلاٹوں کے قبضے نہیں دیے گئے

ریفرنس کے مطابق ملزم نے مختلف اوقات میں سرکاری زمین کو جعلی الاٹمنٹ کے ذریعے بیچا۔ ملزم نے زمینیں خریدنے والوں کو قبضہ نہیں دیا۔ ملزم نے تعمیراتی پروجیکٹ کے نام پر عوام سے اربوں روپے کا فراڈ کیا۔ متاثرین کے مطابق ہم نے 1992ع میں پلاٹوں کی بکنگ کرائی، 1995ع میں ہمیں قبضہ ملنا تھا جو اب تک نہ مل سکا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close