کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندیاں مزید سخت کرنے کا اعلان

نیوز ڈیسک

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ آہستہ آہستہ وبا کا پھیلاؤ نیچے آرہا ہے اور مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہو رہی ہے، چوتھی لہر کمزور پڑتی نظر آرہی ہے، آئندہ پندرہ دنوں میں کورونا کیسز میں مزید کمی آئے گی

ااد عمر نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کے لیے آہستہ آہستہ پابندیاں بڑھاتے چلے جائیں گے، ایسے کام جس سے وہ دوسروں کےلیے خطرہ بن سکتے ہیں ان سے روکنا شروع کردیں گے، 30 ستمبر تک دونوں ڈوز نہ لگوانے والوں پر سخت پابندیاں لگائی جائیں گی

اسد عمر نے وکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر پابندیوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ فضائی سفر پر پابندی ہوگی، شاپنگ مالز میں دکانداروں اور گاہکوں دونوں کے داخلے پر پابندی ہوگی، ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز میں بکنگ بند کردی جائے گی، انڈور آؤٹ ڈور ڈائننگ اور شادیوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے، تعلیمی اداروں میں ویکسین نہ لگوانے والا تدریسی اور غیر تدریسی تمام عملہ 30 ستمبر کے بعد اپنا کام جاری نہیں رکھ سکے گا

اسد عمر نے مزید کہا کہ بیس لاکھ کی آبادی والے شہر اسلام آباد میں 52 فیصد آبادی کی مکمل ویکسینیشن ہوچکی ہے، لہٰذا باقی شہروں میں ویکسینیشن نہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ بڑے شہروں میں پندرہ سال سے زائد عمر کی چالیس فیصد آبادی ہے، جسے مکمل طور پر ویکسینیٹ کرنا ہے، یہ ہدف حاصل کرلیں تو ستمبر کے آخر میں بندشوں میں مزید کمی کریں گے

اسد عمر نے کہا کہ 4 سے 15 ستمبر تک کورونا سے زیادہ متاثرہ چوبیس اضلاع میں بندشیں لگائی تھیں، ان میں سے اٹھارہ اضلاع میں صورتحال میں بہتری آئی ہے، جہاں پابندیاں ختم کررہے ہیں، یعنی 16 ستمبر سے  پچاس فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے اور انٹر سٹی بس سروس کے لیے پچاس فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت ہوگی، تاہم چھ اضلاع لاہور ، فیصل آباد، ملتان ، سرگودھا ، گجرات اور بنوں میں بندشیں برقرار رہیں گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close