زبردستی کورونا ویکسین لگانے کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے زبردستی کورونا ویکسین لگانے کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا

قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست کی سماعت کی

درخواست گزار جیوریسٹ فاؤنڈیشن کے وکیل ریاض حنیف راہی ایڈوکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ ویکسین نہ لگوانے کی صورت میں بہت ساری پابندیاں لگانے کا کہا گیا ہے، غریب اور مزدور طبقہ کے لوگ کووڈ سے ڈرتے ہی نہیں، لوگوں نے ویکسین لگوائی ہیں اور ابھی بھی وہ کورونا سے متاثر ہورہے ہیں، یہ عدالت بھی کورونا کی وجہ سے ایک ہفتے تک بند رہی، زبردستی ویکسینیشن سے لوگوں کے بنیادی حقوق متاثر ہورہے ہیں، زبردستی ویکسین لگانا انسانی حقوق اور اسلامی روایات کے خلاف ہے

عدالت نے دلائل مکمل کرنے پر فیصلہ محفوظ کر لیا.

تعلیم و صحت بارے مزید خبریں:

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close