کراچی کے تمام اضلاع میں اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ

نیوز ڈیسک

کورونا وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر کمشنر کراچی نے تمام اضلاع میں اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اس ضمن میں جاری کردہ ہدایات کے مطابق چار اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن جبکہ دو اضلاع میں مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ ہیلتھ افسران سے مشاورت کر لیں اور آج یا کل تک نوٹیفیکشن جاری کر دیں

تفصیلات کے مطابق جنوبی، شرقی، وسطی، غربی اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن کل تک جاری کر دیں گے، جبکہ کورنگی اور ملیر کے اضلاع میں مائیکرو لاک ڈاون نافذ کیا جائے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close