کوئٹہ : بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے معاملے پر بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے سینیٹر کہدہ بابر نے ناراض ارکان کو آج ظہرانے پر بلا لیا
ظہرانے میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو اور ناراض ارکان کو مدعو کیا گیا
ظہرانے میں سینیٹر عبدالقادر، احمد خان، منظور کاکڑ، نصیب اللّٰہ بازئی بھی شریک ہوں گے
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ظہرانہ دراصل وزیرِ اعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر مشاورت کے لیے کیا گیا
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ظہرانے کا مقصد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اسپیکر عبدالقدوس بزنجو سمیت ناراض اراکین کو منانے کی کوشش ہے
دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ مجھے عدم اعتماد کی تحریک کی پرواہ نہیں.