کراچی : سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیوروں، والدین اور گاڑی مالکان کے خلاف جاری مہم کے صرف دو ہفتوں کے دوران سولہ ہزار سے زائد چالان کر کے لگ بھگ ایک کروڑ روپے دس لاکھ جرمانہ عائد کردیا
عدالت کے حکم پر ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیوروں ، والدین اور گاڑی مالکان کے خلاف رواں ماہ 2 ستمبر سے جاری مہم کے دوران 15 ستمبر تک (14 روز) میں مجموعی طور پر سولہ ہزار چھ سو گیارہ چالان کر کے ایک کروڑ دس لاکھ سینتیس ہزار پانچ روپے جرمانہ عائد کر دیا
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 2 ستمبر سے 15 ستمبر تک ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں خصوصی مہم کے دوران کم عمر ڈرائیوروں کے 11 ہزار 149 چالان کر کے مجموعی طور پر 55 لاکھ 75 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا
اس کے ساتھ ساتھ والدین اور گاڑی کے مالکان کے مجموعی طور پر 5 ہزار 462 چالان کر کے نہ صرف مجموعی طور پر 54 لاکھ 62 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا بلکہ خلاف ورزی پر 10 ہزار 754 گاڑیوں کو بھی ضبط کر لیا ہے.