شعر سنانے پر وزیراعظم کو تاجر پر غصہ آگیا!

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں پاکستان تاجکستان بزنس فورم کے دوران  ایک بزنس مین خالد امین کی بات پر غصہ ہو گئے

تفصیلات کے مطابق بزنس مین نے وزیرِاعظم کو مخاطب کرکے کہا ”عمران صاحب! جب آپ کنٹینر پر تھے، تو بہت زبر دست تھے، لیکن اب تو آپ قیدی ہیں، معلوم نہیں کن کے چکروں میں آگئے؟ بہرحال یہ شعر آپ کے لیے ہے، ‘اتنے ظالم نہ بنو کچھ تو مروت سیکھو’.“

شعر سنانے پر وزیر اعظم نے انہیں فوری ٹوک دیا اور کہا کہ بزنس کی بات کریں، شعر و شاعری بعد میں ہوگی

جب اس معاملے پر رائے لینے کے لئے خالد امین سے رابطہ کیا گیا تو ان کا ٹیلی فون مسلسل بند جارہا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close