بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کا پاک فوج سے متعلق مضحکہ خیز دعویٰ

ویب دیسک

نئی دہلی: بے سروپا باتوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے مشہور بھارتی اینکر ارنب گوسوامی نے مضحکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل کے سرینا ہوٹل کی پانچویں منزل پر پاک فوج کے افسران ٹھہرے ہوئے ہیں اور پنجشیر میں مزاحمتی گروپ کے خلاف طالبان کی مدد کر رہے ہیں

ارنب سوامی نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ یہ تک کہہ ڈالا کہ وہ ہوٹل میں پاکستانی افسران کے کمروں کے نمبرز بھی بتاسکتے ہیں اور یہ بھی کہ ان افسران نے رات کھانے میں کون سی ڈشیں آرڈر کی تھیں

اپنے پروگرام میں ارنب گوسوامی نے جب کابل کے سرینا ہوٹل کی پانچویں منزل میں پاک فوج کے افسران کی موجودگی کا اپنے تئیں ریکارڈ توڑ ’’انکشاف‘‘ کیا تو سوشل میڈیا پر صارفین نے انہیں یاد دلایا کہ وہ کمروں کے نمبر اور کھانے کی ڈشز سے بھی واقف ہیں لیکن  انہیں یہ نہیں معلوم کہ کابل کا سرینا ہوٹل صرف دو منزلہ عمارت ہے

کئی صارفین نے سرینا ہوٹل کابل کی تصاویر اور وڈیوز بھی شیئر کیں جس میں صاف نظر آرہا ہے کہ یہ دو منزلہ عمارت ہے اور ارنب سوامی کی معلومات اتنی ناقص ہیں کہ اس دو منزلہ عمارت کی پانچویں منزل میں پاک فوج کی موجودگی کا دعویٰ کر بیٹھے

ایک صارف نے سرینا ہوٹل میں موجود کبوتروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ارنب سوامی شاید ان کو آئی ایس آئی اہلکار سمجھ رہے ہیں، جب کہ ایک صارف نے ہوٹل کی الٹی تصویر شیئر کرکے لکھا کہ شاید اس طرح ارنب سوامی ہوٹل کی پہلی منزل کے 12 کمروں کو 12 فلورز سمجھ رہے ہیں

ایک بھارتی بلاگرز نے لکھا کہ شاید دنیا میں کوئی ایسا صحافی ہو جو اتنے اعتماد سے جھوٹی خبریں دے سکتا ہو، لیکن اس بار ارنب سوامی پکڑے گئے۔ چین کے صحافی شین شیوی نے بھی ہوٹل کی تصاویر شیئر کرکے لکھا کہ ہوٹل میں ٹوٹل دو منزلیں ہی ہیں.

ایک طرف سنجیدہ حلقے صحافت کے اس معیار کو لے کر سر پیٹ کر رہ گئے تو دوسری جانب منچلے سوشل میڈیا صارفین اس صورت حال سے محظوظ ہوتے رہے

مزید خبریں:

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close