نوکیا کا کم قیمت 5 جی فون اور اینڈرائڈ ٹیبلیٹ 6 اکتوبر کو متعارف ہوں گے

ویب دیسک

ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ایچ ایم ڈی گلوبل کمپنی کی جانب سے چند فیچر فونز اور اسمارٹ فونز کے ساتھ ایک بڑے ڈبے کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے نے 6 اکتوبر کو نئے نوکیا ڈیوائسز کو متعارف کرانے کی تصدیق کی ہے

مختلف افواہوں کے مطابق ایچ ایم ڈی گلوبل کی جانب سے 6 اکتوبر کو نوکیا جی 50 فائیو جی اسمارٹ فون اور کئی سال بعد پہلا اینڈرائڈ ٹیبلیٹ متعارف کرایا جائے گا

جی 50 اس کمپنی کا کم قیمت 5 جی فون ہوگا۔ جی 50 فائیو جی میں اسنیپ ڈراگون 480 پراسیسر دیئے جانے کا امکان ہے جو 5 جی سپورٹ فراہم کرے گا. فون میں 6.8 انچ کا ایچ ڈی پلس ڈسپلے اور 4850 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہوگی

فون کے بیک پر مین کیمرا 48 میگا پکسل سنسر سے لیس ہوگا، جبکہ کچھ لیک تصاویر میں فون کے ساتھ نوکیا برانڈڈ ٹی ڈبلیو ایس ایئرفونز کو بھی دکھایا گیا ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ کچھ مارکیٹوں میں یہ فون ایئربڈز کے ساتھ دستیاب ہوگا

6 سے 8 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دیئے جانے کا امکان ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکے گا. جبکہ ٹی 20 ٹیبلیٹ میں 10.36 انچ ڈسپلے 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہوگا

یہ سپلیش ریزیزٹنٹ فون ہوگا جبکہ فنگرپرنٹ سنسر سائیڈ پر دیا جائے گا

ٹیبلیٹ میں ممکنہ طور پر یونی ایس او سی کا کوئی پراسیسر ہوسکتا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم، 4 جی اور وائی فائی اونلی سپورٹ بھی ڈیوائس کا حصہ ہوں گے

واضح رہے کہ یہ 2015ع کے این 1 کے بعد نوکیا کا پہلا ٹیبلیٹ بھی ہوگا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close