اسلام آباد : پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا جاسوسی نیٹ ورک اس کے سابق ایجنٹ نے ہی بے نقاب کر دیا ہے
را کے سابق جاسوس ڈینیل نے بھارتی ٹی وی چینل پروپنجاب ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اسے بھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سے پاکستان میں بم دھماکے کرنے کے لئے بھیجا گیا تھا
ڈینیل نے یہ بھی کہا کہ جاسوسی کے لیے ایجنٹ صرف بھارت ہی بھیجتا ہے، پاکستان ایسا نہیں کرتا
بھارتی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں را کے ایجنٹ ڈینیل نے اعتراف کیا کہ اس نے پاکستان میں بھارت کے لئے جاسوسی کی اور پکڑا بھی گیا، پاکستان میں چارسال قید کاٹی
ڈینیل نے را اور بھارتی فوج کے ایک اور جاسوس راجو سے متعلق بھی بتایا اور کہا کہ وہ اس وقت پاکستان میں قید ہے
ڈینیل نے بتایا کہ بھارت واپسی کے بعد بھارتی حکومت نے اسے محض پندرہ ہزار روپے دے کر فارغ کر دیا اور اب وہ کسمپرسی کی زندگی گزار رہا ہے
سابق بھارتی ایجنٹ نے کہا کہ را اب بھی پاکستان میں اپنی تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہے.
عالمی خبریں:
-
بھارتی وزیراعظم مودی ہیروئن اسمگلنگ میں ملوث نکلے
-
دورہ پاکستان کی منسوخی، برطانوی صحافی اپنے ہی کرکٹ بورڈ پر برس پڑے
-
امریکا ہوائے کمپنی کے پیچھے پڑ گیا، آنر پر بھی پابندیوں کا امکان
-
پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہیں، سعودی عرب
-
امریکا کو اپنے ماضی کے قتل اور جرائم پر بھی جوابدہ ہونا چاہیئے، طالبان