سندھ ٹیچرز بھرتی ٹیسٹ؛ ایک لاکھ 60 ہزار امیدواروں میں سے صرف 1300 پاس

نیوز ڈیسک

کراچی : مجموعی طور پر سندھ بھر میں جونئیر ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز کی بھرتی کے لئے ہونے والے ٹیسٹ کے مایوس کن نتائج سامنے آئیں

محکمہ تعلیم سندھ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی بی اے سکھر نے سندھ میں جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز (جے ای ایس ٹی) کی بھرتیوں کے لئے ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج جاری کردیے ہیں، جس کے نتائج مجموعی طور پر انتہائی مایوس کن ہیں

نتائج کے مطابق سندھ بھر سے ایک فیصد امیدوار بھی ٹیسٹ پاس نہیں کر سکے ہیں، پاس ہونے والوں کی شرح صرف 0.78 فیصد ہے

صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت صوبے بھر سے لئے گئے ٹیسٹ میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار امیدواروں نے شرکت کی تھی۔ جن میں سے صرف ایک ہزار تین سو امیدوار ٹیسٹ میں کامیاب ہوئے ہیں

یہ ٹیسٹ 32 ہزار 5 سو 10 جونیئر اسکول ٹیچرز کی آسامیوں پر بھرتی کرنے کے لیے لیا گیا تھا

ان نتائج کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاسنگ نمبروں پر غور کر کے اسے کم کیا جاسکتا ہے اور شرائط میں نرمی کی جا سکتی ہے ، جس کا  سندھ حکومت پہلے ہی عندیہ دے چکی ہے

گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں جونئیر اسکول ٹیچرز کے ٹیسٹ کے نتائج کے حوالے سے ممبران کو آگاہ کیا گیا

یاد رہے کہ وزیر تعلیم سعید غنی نے مئی 2021ع میں کہا تھا کہ صوبے میں 37 ہزار اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔ اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ 13 ستمبر سے 26 ستمبر کے درمیانی عرصے میں لیے گئے تھے۔ مجموعی طور پر3 لاکھ 72 ہزار سے زائد امیدوار نے ٹیسٹ کیلئے اپلائی کیا تھا

خیال رہے کہ آئی بی اے سکھر کی جانب سے لیے گئے مذکورہ ٹیسٹ کے سوالناموں پر بھی کافی اعتراضات سامنے آئے تھے اور ان پر شدید نکتہ چینی بھی کی گئی تھی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close