اتھلیٹس تپتی دھوپ میں میڈم فہمیدہ مرزا کا گھنٹوں انتظار کرتے رہے!

نیوز ڈیسک

پشاور :  قیوم اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں اتھلیٹک مقابلوں کے دوران کھلاڑی تپتی دھوپ میں وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کا انتظار کرتے رہے جب کہ انتظامیہ کھلاڑیوں کو سایہ فراہم کرنے کے بجائے دھوپ کے جسم کے لیے مفید ہونے کے لیکچر پلاتی رہی

قیوم اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں انڈر 17 اتھلیٹک مقابلوں کا انعقاد ہوا، جس میں وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی تھیں، لیکن تپتی دھوپ میں کھلے آسمان تلے کھلاڑی کئی گھنٹے تک انتظار کرتے رہے، جب گرمی برداشت نہ ہوئی تو کھلاڑی اپنے پاس موجود کاغذات سے خود کو ہوا دیتے رہے، انتظار جب تین گھنٹوں سے بھی زیادہ طول پکڑ گیا تو کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم سے باہر جانے کی اجازت دے دی گئی

انتظامیہ کو جب کھلاڑیوں کو گرمی لگنے کا ‘احساس’ ہوا تو کھلاڑیوں کو دھوپ جسم کے لیے مفید ہونے کا مشورہ دیتے رہے، جب کہ پانی ٹھنڈا نہ ملا تو اسٹیج سے کھلاڑیوں کو ٹھنڈے پانی کے نقصان دہ ہونے لیکچر دیا گیا

بعد ازاں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ان کے شوہر پشاوری چپل خریدنے نمک منڈی چوک پہنچ گئے

اس موقع پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ  پشاوری چپل دنیا بھر میں ایک برانڈ بن چکی ہے. بہت خوشی سے پشاوری چپل پہن کر کراچی جائیں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close