سندھ حکومت نے رجسٹرڈ گاڑیوں کی معلومات کے لیے ایس ایم ایس سروس کی سہولت کا آغاز کر دیا ہے
تفصیلات کے مطابق عوام کی سہولت کے لئے سندھ حکومت نے رجسٹرڈ گاڑیوں کی معلومات کہ لیے ایس ایم ایس سروس شروع کردی ہے. اس سلسلے میں محکمہء ایکسائز سندھ نے ایس ایم ایس نمبر 8147 بھی جاری کردیا ہے
سندھ کے صوبائی وزیر برائے ایکسائز, ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول مکیش کمار چاولہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ گاڑی مالک اپنا شناختی کارڈ نمبر 8147 پر ایس ایم ایس کرکے اپنی گاڑی کی معلومات گھر بیٹھے حاصل کرسکتا ہے.
انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایس سروس گاڑیوں کی چوری اورغیرقانونی استعمال کے خلاف مدد گار ثابت ہوگی.