چھ اضلاع کے ڈائریکٹرز ایجوکیشن فارغ کر دیے گئے

نیوز ڈیسک

کراچی : محکمہ بلدیات نے کراچی کے چھ اضلاع کے ڈائریکٹرز ایجوکیشن کو انتظامی بنیاد پر فوری طور پر عہدوں سے فارغ کردیا ہے جس کا سیکرٹری بلدیات نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

نوٹیفکیشن کے مطابق کیماڑی ضلع سے ڈائریکٹر ایجوکیشن عبدالخالق، کورنگی سے مشاہد انور، غربی سے عبدالغنی جتوئی، وسطی سے محمد اسلم، شرقی سے شیر علی اور ضلع جنوبی سے وزیر علی کو ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے

نوٹیفکیشن میں تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز اور پے شیٹ کلرکس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سروس پروفائل /دستاویزات رکارڈ کے ہمراہ ڈائریکٹر Ill سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے سامنے پانچ دنوں میں پیش ہوں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close