بارسلونا، بینفیکا کے سامنے ریت کی دیوار ثابت، صفر تین سے شرمناک شکست

نیوز ڈیسک

ایک اور مایوس کن شکست کے بعد اپنی ساکھ بچانے کی جدوجہد کرنے میں مصروف بارسلونا کو چیمپئنز لیگ میں اب ایک بھیانک مستقبل کا سامنا ہے

کاتالان کلب کو بائرن میونخ کے خلاف 3-0 کی شکست کے بعد بینفیکا سے بھی
3-0 سے شکست کا مزہ چکھنا پڑا، اس شکست سے 2000ع کے بعد پہلی بار بارسلونا ناک آؤٹ مرحلے میں نہ پہنچنے کے خطرے سے دوچار ہے

اس مایوس کن شکست کے بعد بارسلونا کے کپتان سرجیو بسکیٹس کا کہنا ہے کہ ہم ایک نازک صورتحال میں ہیں، ہمارے پہلے دو راؤنڈ کے بعد بھی ہمارا کوئی پوائنٹ نہیں

بارسلونا اور بینفیکا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں بینفیکا کے ڈارون نوئز نے میچ کے تین منٹ سمیت دو بار بال کو جال میں پھینکا، جب کہ رفا سلوا نے ایک اور گول کا اضافہ کر دیا،  یہ کاتالان کلب کے خلاف آٹھ میچوں میں اس کی دوسری فتح تھی

اس شکست نے بارسلونا کے کوچ رونالڈو کوئمن جو دل شکستہ کر دیا ہے او وہ مزید دباؤ کا شکار ہو گئے ہیں ، وہ اب تک ٹیم کو کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے. اطلاعات ہیں کہ کلب کے صدر جوان لاپورٹا اور ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کے ساتھ اختلافات کا شکار بھی رہے ہیں ۔ کوچ کوئمن نے کہا ہے کہ بارسلونا کے پاس اس سیزن میں کوئی ٹائٹل جیتنے کے خاص امکانات نہیں ہیں۔ میں اپنے مستقبل کے بارے میں مزید سوالات کا جواب نہیں دینا چاہتا کیونکہ یہ میرے اختیار سے باہر ہے۔ انہوں نے مستقبل میں کلب سے وابستہ رہنے کے حوالے سے بھی شکوک کا اظہار کیا

پچھلے سیزن میں ، بارسلونا 2006-07 کے بعد پہلی بار کوارٹر فائنل تک پہنچنے میں ناکام رہا ، اسے راؤنڈ آف 16 میں پیرس سینٹ جرمین سے شکست ہوئی تھی

تقریبا دو دہائیوں میں پہلی بار لیونل میسی کے بغیر ، بارسلونا نے تمام مقابلوں میں  اپنے آخری پانچ میچوں میں سے صرف ایک جیتا ہے ، اس بار مایوس کن آغاز کیمپ نو اسٹیڈیم میں بائرن سے شکست کے ساتھ ہوا۔ اس نے اس سیزن میں تمام آٹھ میچوں میں صرف تین میں کامیابی حاصل کی ہے

یہ بغیر کسی جیت کے بارسلونا کا مسلسل پانچواں چیمپئنز لیگ میچ تھا ، بینفیکا نے بارسلونا کے خلاف واحد دوسری فتح 1961 کے یورپی کپ کے فائنل میں پہلی بار حاصل کی تھی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close