کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں کے لئے مہنگے ڈیسکوں کا ٹھیکا منسوخ کرنے سے سندھ حکومت کو روک دیا
عدالت عالیہ نے ڈیسک تیاری کا ٹھیکا حاصل کرنے والی چار کمپنیوں کی درخواست کی سماعت کے دوران سندھ حکومت، سینٹرل پبلک کمیٹی، سپرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا ہے
دوران سماعت درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ سندھ حکومت نے کم بولی پر اسکول ڈیسک کی تیاری کا ٹھیکا دیا اور معاہدے کے مطابق ڈیسکوں کی تیاری کا کام تیزی سے جاری ہے، کروڑوں روپے خرچ کرکے لکڑی اور دیگر سامان خریدا گیا اور ہزاروں ڈیسک تیار کئے جاچکے ہیں لیکن اس دوران سندھ حکومت نے ڈیسک تیاری کا ٹھیکا منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ٹھیکا منسوخ ہوا تو درخواست گزاروں کو کروڑوں روپے کو نقصان ہوگا۔ لہذا عدالت اس ٹھیکے کو منسوخ کرنے سے روکے.