پی ٹی آئی میں سیاسی ہلچل اور نئی صف بندیاں  

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف میں سیاسی ہلچل اور نئی صف بندیاں شروع ہوگئیں ہیں

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم کو پی ٹی آئی ارکان کی پارٹی چھوڑنے کی اطلاعات سے آگاہ کیا گیا، اس دوران اجلاس میں وفاقی وزیر غلام سرور خان کے  پی ٹی آئی چھوڑ نے کی اطلاعات پر نئی بحث شروع ہوگئی

ذرائع  کے مطابق وفاقی وزیر غلام سرور خان حکومتی جماعت سے ناراض ہیں، وفاقی وزیر نے غلام سرور خان سے اجلاس کے دوران (ن) لیگ میں جانے کی خبروں پر سوالات کیے اور وزیراعظم نے بھی اجلاس میں سرور خان سے دبے الفاظ میں سوالات کیے، جس پر غلام سرور خان نے اپنی پوزیشن کلئیر کردی

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر غلام سرور خان نے چوہدری نثار علی خان سے ہونے والی مشاورت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شامل کیا جاسکتا ہے، تو میں (ن) لیگ میں کیوں نہیں جا سکتا

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں تبدیلوں اور نئے کھلاڑیوں کی انٹری کا اشارہ دے دیا ہے اور غلام سرور خان کی وزارت تبدیلی کی بھی تجویز سامنے آئی ہے. وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان کو وزیر ہوابازی بنانے کا مشورہ دیا گیا ہے، جب کہ غلام سرور خان کو اوورسيز کی وزارت دی جا سکتی ہے تاہم وزارتیں تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close