یوٹیوب نے مختصر وڈیو ”شارٹس“ کے لیے دس کروڑ ڈالر مختص کردیے

ویب ڈیسک

سان فرانسسكو : یوٹیوب نے اپنی شارٹس یعنی مختص وڈیو کو ٹِک ٹاک کے برابر لانے کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تیس ممالک کے یوٹیوبرز کو شارٹس بنانے میں مدد دینے کے لیے دس کروڑ ڈالر کی مجموعی رقم فراہم کی جائے گی

یوٹیوب کے چیف پروڈکٹ آفیسر نیل موہن کے مطابق شارٹس فنڈ اب دنیا کے کئی ممالک کے لیے ہے، جس کے تحت انفرادی چینل کو ایک سو سے دس ہزار ڈالر تک کی مدد دی جائے گی۔ ان سے کہا جائے گا کہ وہ ٹک ٹاک جیسی مختصر وڈیو بنائیں اور انہیں اپ لوڈ کریں. اس کا مقصد کم عمر اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانا ہے

یوٹیوب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوٹیوبرز کو ماہانہ بنیادوں پر اضافی بونس رقم ادا کی جائے گی، لیکن اس کا انحصار آپ کے ملک اور چینل کے فروغ جیسے عوامل پر ہے

حیرت کی بات یہ ہے کہ تیس ممالک میں پاکستان شامل نہیں،  جبکہ دیگر ممالک میں الجیریا، ارجنٹینا، بحرین، چلی، کولمبیا، مصر، فن لینڈ، جرمنی، ہانگ کانگ، عراق، اردن، کویت، لبنان، میکسکو، مراکش، نائیجیریا، ناروے، فلپائن، روس، پولینڈ، سعودی عرب، سنگاپور، بھارت، ترکی، سویڈن، جنوبی افریقہ، تائیوان، برطانیہ اور ویت نام شامل ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close