یہ شیشے کا ماسک نہیں بلکہ دھوپ سے بچانے والا چشمہ ہے!

ویب ڈیسک

ٹوکیو : جاپان کی ایک کمپنی نے دھوپ سے بچانے والا اتنا بڑا چشمہ تیار کرلیا ہے، جو ماسک کی طرح پورے چہرے کو ڈھانپ لیتا ہے۔ اس کی قیمت اٹھارہ ڈالر یعنی تقریباً تین ہزار پاکستانی روپے ہے

آنکھوں کو دھوپ سے بچانے والے چشموں یعنی سن گلاسز کا فیشن بہت پرانا ہے۔ ان چشموں کے شیشوں کو گہری رنگت دینے اور دھوپ منعکس کرنے کے قابل بنانے کے لیے ان میں کچھ خاص مادّے شامل کیے جاتے ہیں

اب جاپانی کمپنی ’’زیڈ جی ایچ وائی بی ڈی‘‘ (ZGHYBD) نے خاص طرح کے مضبوط ’’پولی کاربونیٹ‘‘ پلاسٹک سے یہ چشمے تیار کیے ہیں، جو اتنے بڑے ہیں کہ صرف آنکھوں ہی کو نہیں بلکہ پورے چہرے کو چھپاتے ہوئے سورج کی روشنی اور اس میں شامل الٹراوائیلٹ شعاعوں سے محفوظ رکھتے ہیں

ان عجیب و غریب سن گلاسز کی لمبائی 16.5 سینٹی میٹر اور چوڑائی 14.2 سینٹی میٹر ہے. یہ اتنے مضبوط ہیں کہ تیز گرمی کے علاوہ زبردست دباؤ بھی آسانی سے برداشت کرسکتے ہیں

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ بھاپ ان سن گلاسز کی سطح پر جمع ہو کر انہیں دھندلا نہیں کر سکتی، جبکہ ہوا کے تیز جھکڑوں میں شامل ریت اور مٹی بھی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی

کمپنی کے مطابق ان کی سطح پر پانی کے قطرے، چھینٹے، اسپرے کی پھوار، گرد، تیل اور دھواں بھی جمع نہیں ہوسکتے

یہ سن گلاسز بنانے والی جاپانی کمپنی کا کہنا ہے کہ انہیں پہننے والے کو سن بلاک یا الٹرا وائیلٹ شعاعوں سے چہرے کو بچانے کےلیے کوئی کریم لگانے کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ سن گلاسز یہ کام خود ہی کرلیتے ہیں

یہ عجیب و غریب سن گلاس مشہور شخصیات کےلیے بھی بہت مفید ہے کیونکہ اسے پہننے والے کا چہرہ مکمل طور پر چھپ جاتا ہے اور ان لوگوں کو پہچان لیے جانے کا خطرہ نہیں رہتا؛ اس طرح وہ آزادی سے گھوم پھر سکتے ہیں۔

ان تمام ’’خوبیوں‘‘ کے ساتھ یہ سن گلاسز ایمیزون جاپان کی ویب سائٹ پر فروخت

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close