کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

ویب ڈیسک

فارو : کرسٹیانو رونالڈو نے 181 واں میچ کھیل کر انٹرنیشنل شرکت کا یورپیئن ریکارڈ اپنے نام درج کرا لیا ہے

پرتگالی اسٹار فٹبالر رونالڈو نے یہ کارنامہ گذشتہ دن آئندہ برس ورلڈ کپ کے میزبان قطر کے خلاف دوستانہ میچ میں شریک ہو کر انجام دیا، پرتگال نے یکطرفہ مقابلہ 0-3 سے جیت لیا

رونالڈو نے کھیل کے 37ویں منٹ میں ٹیم کا کھاتہ کھولا، تین منٹ بعد جوز فونٹے نے ٹیم کی برتری ڈبل کی، آر بی لیپزگ کے اسٹرائیکر آندرے سلوا نے کھیل کے آخری منٹ میں گیند کو جال میں داغ دیا

یہ میچ کھیل کر مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار فٹبالر نے سرجیو راموس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، اس سے قبل وہ یورپی اقوام کی جانب سے سب سے زیادہ 180 میچز کھیل چکے تھے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close