صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں می کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں
تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 172 تدریسی و غیر تدریسی عملے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے
تعلیمی اداروں میں 12 سے 20 ستمبر تک کیے گئے کورونا ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق 172 کیسز مثبت آئے ہیں جن میں سے 102 کیسز کراچی کے تعلیمی اداروں میں سامنے آئے ہیں
ضلع شرقی کے تعلیمی اداروں میں 29 تدریسی و غیر تدریسی عملے میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ جب کہ ضلع جنوب میں 26، ضلع غربی میں 6 اور ضلع وسطی میں 18 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے
اس کے علاوہ ضلع کورنگی میں 16 اور ضلع ملیر میں بھی 7 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں
یاد رہے کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں ٹوٹل 35 ہزار 339 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے۔172 افراد میں کورونا مثبت اور 21 ہزار 827 کے نتائج منفی آئے ہیں جب کہ 13 ہزار 340 افراد کے لیے گئے ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں
اس کے علاوہ جامشورو کے تعلیمی اداروں میں 30، بدین میں 3، مٹیاری میں 8، حیدرآباد میں 7، ٹنڈو محمد میں 3 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
خیرپور میں 4، تھرپارکر میں 7، عمرکوٹ میں 1، سکھر میں 2 افراد میں کورونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ شکارپور میں 1، سانگھڑ میں 3، اور نوشہروفیروز میں ایک فرد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔