کابل : افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے چیف سیکیورٹی افسر نے ان اطلاعات کی تصدیق کی ہے کہ اشرف غنی ملک سے لاکھوں ڈالر لے کر فرار ہوئے
بریگیڈیئر جنرل پیراز عطا شریفی نے ایک برطانوی اخبار کو انٹرویو میں بتایا کہ صدارتی محل میں بینک سے ایک آدمی نوٹوں سے بھرے تھیلے لایا تھا
بریگیڈیئر جنرل پیراز عطا شریفی نے کہا کہ تھیلوں میں لاکھوں یا شاید اربوں ڈالر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی محل میں نوٹوں کے تھیلے لانے کی وڈیو بھی میرے پاس ہے
چیف سیکیورٹی افسر کے مطابق پیسے کرنسی ایکسچینج مارکیٹ لے جانے تھے، جو اشرف غنی لے گئے
واضح رہے کہ امریکی سرکاری ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ اشرف غنی ملک سے 169 ملین ڈالر لے کر فرار ہوئے۔ تاہم سابق صدر اشرف غنی نے اس الزام کی تردید کی تھی.