آغا سراج درانی کی گرفتاری کے لئے نیب ٹیموں کے چھاپے

نیوز ڈیسک

کراچی : اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کے لیے نیب ٹیموں نے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں

آغا سراج درانی کی گرفتاری کے لیے نیب کی ایک ٹیم ان کی رہائش گاہ پہنچ گئی

ذرائع نیب کا کہنا ہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کے لیے نیب کی دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

دوسری جانب صوبائی وزیر برائے توانائی امتیاز شیخ نے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت نو ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کرنے پر کہا کہ آغا سراج میرے دوست ہیں، ہم مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں

امتیاز شیخ نے آغا سراج درانی کے بنگلے کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹی وی پر دیکھا عدالت نے سراج درانی کی ضمانت منسوخ کی ہے، کورٹ کے معاملات کا مجھے زیادہ علم نہیں ہے

امتیاز شیخ نے کہا کہ نیب کافی عرصے سے تنگ کر رہی ہے، اہل خانہ کو بھی گھسیٹا گیا،  پی ٹی آئی حکومت میں عورتوں کو بھی کیسوں میں گھسیٹا گیا۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ اس وقت ملک کے حالات نازک ہیں سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چاہییں، ہم بار بار کہتے آئے ہیں نیب کا معاملہ سیاسی انتقام ہے.


مزید خبریں:

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close