سی پیک مرکز کی منتقلی، گھگھر میں دو ہزار ایکڑ اراضی کی تلاش شروع

نیوز ڈیسک

کراچی : سی پیک کے مرکز کو گوادر سے کراچی منتقل کرنے کے فیصلے کے بعد گھگھر پھاٹک کے قریب اور سپر ہائی وے گڈاپ میں دو ہزار ایکڑ زمین کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، جو ہائی سیکیورٹی زون ہوگی

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس زمین پر سی پیک اتھارٹی کے دفاتر ، گاڑیوں کی پارکنگ ، ہیوی مشینری کے ورکشاپ ، خرید و فروخت کی مارکیٹیں ، رہائش گاہیں ، ساز و سامان کے گودام اور چھوٹے طیاروں کے لئے ایئر پورٹ تعمیر کیے جائیں گے

ذرائع نے اس حوالے سے مزید بتایا ہے کہ زمین کی تلاش کا کام تین ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا، تاکہ اس زمین پر تعمیرات شروع کی جائیں ۔ کراچی سے گوادر تک جانے کے لئے سیکیورٹی اہلکاروں کی چوکیاں قائم کی جائیں گی تا کہ سی پیک پر کام کرنے والے انجینئروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جا سکے

کراچی میں سی پیک اتھارٹی کا مرکزی دفتر قائم کرنے کے بعد سندھ کے کچھ منصوبے سی پیک میں شامل کرنے کا امکان ہے

دھابیجی میں انڈسٹریل زون بھی سی پیک میں شامل کیا جا چکا ہے، اب سپر ہائی وے پر انڈسٹریل زون قائم کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے

کراچی سے کوئٹہ تک حب ، خضدار کے راستے ریلوے لائن کو بچھانے کا منصوبہ بھی پیک میں شامل ہے ۔ جبکہ کراچی سے تھر اسلام کوٹ تک بھی ریلوے لائن بچھانے کی تجویز دی گئی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close