کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں سے اربوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

نیوز ڈیسک

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدار قبضے میں لے لی

اے این ایف سندھ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کے دوران بیرون ملک روانہ ہونے والے مسافروں سے 2 کلو 460 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے، ملزمان نے منشیات جوتوں میں چھپا رکھی تھی، ایک گرفتار ملزم سیالکوٹ میں بھی مقدمے میں نامزد ہے

جبکہ کراچی ائرپورٹ پر دوسری کارروائی کے دوران ایک کلو 400 گرام ہیروئن قبضے میں لی گئی، گرفتار مسافر بلال خان  منشیات ٹرالی بیگ میں چھپا کر مسقط اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا

علاوہ ازیں ترجمان کے مطابق نجی کورئیر کمپنی کے دفتر پر کارروائی کے دوران امریکا کے لیے بک کروائے گئے پارسل سے 20 کلوگرام آئس تحویل میں لی گئی، منشیات پارسل میں موجود لیڈیز کپڑوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش کی جارہی ہے

تحویل میں لی گئی مذکورہ منشیات کی مجموعی مقدار کی مالیت اربوں روپے بتائی جا رہی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close