بیجنگ : چینی حکومت کی جانب سے ملک میں ایپل فون کی سب سے مقبول قرآنی ایپ بند کرادی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اپیل کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ اس نے چینی حکام کے کہنے پر چین میں قرآن کی سب سے مقبول ایپ کو بند کر دیا ہے اور اس ایپ کو چینی حکام کی درخواست پر ایپ اسٹور سے ہٹا دیا گیا ہے
ایپ بنانے والی کمپنی پی ڈی ایم ایس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایپل کمپنی کے مطابق ہماری اس ایپ کو چین کے ایپ اسٹور سے چینی حکومت کی جانب سے اعتراض کی وجہ سے ہٹایا گیا، ہم مسئلے کے حل کے لیے متعلقہ چینی حکام سے رابطے میں ہیں
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ چین میں ایپل نے کن ضابطوں کی خلاف ورزی کی جس کی بنیاد پر یہ ایپ بند کرنے کا فیصلہ ہوا، لیکن واضح طور پر یہ چینی حکومت کی اسلام دشمنی اور ایغور مسلمانوں پر مظالم کا تسلسل ہے
بی سی کے مطابق اس حوالے سے چین کی حکومت سے ردعمل کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے جواب نہیں دیا
واضح رہے کہ قرآن مجید نامی ایپ دنیا بھر میں ایپ اسٹور پر دستیاب ہے اور اس کے ریویوز کی تعداد 150,000 کے قریب ہے۔ قرآن مجید ایپ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں 35 ملین مسلمان اس پر بھروسا کرتے ہیں
یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل ہی چین میں عیسائی مذہب کی مقبول ایپ ’’آلِیو ٹرِیس بائبل ایپ‘‘ بھی بند کی گئی ہے، جب کہ دو روز قبل ہی مائیکروسافٹ نے چین میں اپنا پروفیشنل نیٹ ورک ’’لِنکڈاِن‘‘ بند کردیا ہے.