الیکشن میں ناکام ہوا تو اقتدار کی منتقلی پُرامن نہیں ہوگی. امریکی صدر کی دھمکی

نیوز ڈیسک

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اگر وہ انتخابات میں ناکام ہوئے تو اقتدار پُرامن طریقے سے منتقل نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں ڈاک کے ذریعے ووٹنگ پر شدید اعتراض ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر یہ طریقہ استعمال کیا گیا تو  ہم دیکھیں گے کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔ اس صورت اگر تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں مجھے شکست ہوئی تو اقتدار آسانی سے منتقل نہیں ہوگا

یاد رہے کہ موجودہ امریکی صدر ٹرمپ کورونا وائرس کے باعث امریکہ کی پانچ  ریاستوں کی جانب سے ڈاک کے ذریعے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی سہولت دینے پر اس سے پہلے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس طریقے میں انتخابات میں بڑے پیمانے پر جعل سازی ممکن ہے. دو ماہ قبل بھی ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں ’میل ان‘ ووٹنگ پر شدید تحفظات ہیں اگر اس پر عمل درآمد ہوا تو وہ انتخابی نتائج تسلیم نہیں کریں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close