چار  بالز پر چار وکٹیں؛ آئرش بولر کی ریکارڈ بک میں دبنگ انٹری!

نیوز ڈیسک

ابوظبی : آئرش بولر کرٹس کیمفر نے ٹی 20 کرکٹ کی ریکارڈ بک میں دبنگ انٹری دے دی، انہوں نے نیدرلینڈز کے خلاف چار گیندوں پر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا کارنامہ انجام دے دیا

ٹی 20 ورلڈ کپ کے ابتدائی راؤنڈ میں آئرش بولرکرٹس کیمفر نے نیدرلینڈز سے میچ میں چار گیندوں پر چار وکٹیں اڑا دیں ، اس شاندار بولنگ کی وجہ سے ڈچ سائیڈ 51 رنز 2 وکٹ سے 51 رنز 6 وکٹ تک محدود ہوگئی تھی

میڈیم پیسر نے پہلے کولن ایکرمین کو ریویو کی مدد سے وکٹوں کے عقب میں شکار بنایا،ان کے اگلے اوور کی پہلی گیند پر ریان ٹین ڈوئچے ایل بی ڈبلیو ہوئے، اسکاٹ ایڈورڈز کو بھی ریویو پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا، رولوف وان ڈیر میرو نے ان سائیڈ ایج پر بولڈ ہو کر وکٹ گنوا دی

کیمفر ٹی 20 انٹرنیشنل میں چار بالز پر چار شکار کرنے والے تیسرے کھلاڑی ہیں، ان سے قبل افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے فروری 2019 میں آئرلینڈ کیخلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا، سری لنکن فاسٹ بولر لسیتھ مالنگا نے بھی اسی سال ستمبر میں نیوزی لینڈ کیخلاف 4 گیندوں پر اتنی ہی وکٹیں لیں۔ جرمنی کی انورادھا ڈوڈابالاپور اگست 2020 میں آسٹریا کے خلاف یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی خاتون کرکٹر بنیں

کیمفر آئرلینڈ کی جانب سے انٹرنیشنل ٹی 20 ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے کھلاڑی ہیں، ٹی 20 ورلڈ کپ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے وہ دوسرے بولر بنے،ان سے قبل آسٹریلوی بریٹ لی 2007 کے ابتدائی ایڈیشن میں بنگلہ دیش کیخلاف تین بالز پر اتنی ہی وکٹیں لے چکے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close