فیسبُک کا نام تبدیل ہونے والا ہے ؟

ویب ڈیسک

کراچی : اطلاعات ہیں کہ دنیا کی سب سے مقبول سوشل میڈیا ایپلیکیشن فیسبُک کی جانب سے نام تبدیل کیے جانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، کیوں کہ اب یہ ایپلکیشن صرف ایک سوشل ایپ نہیں رہی، بلکہ اس سے بڑھ کر اس نے ایک  ڈجیٹل دنیا کا روپ دھار لیا ہے

ٹیکنالوجی کی دنیا پر گہری نظر رکھنے والے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ، انسٹا گرام کی مالک کمپنی فیسبُک عنقریب اپنا نام بدلنے کا ارادہ رکھتی ہے، فیسبُک کمپنی کے استعمال میں دن بہ دن مختلف تبدیلوں کی وجہ سے اسے ایک ایسا نام دینے کا ارادہ کیا جا رہا ہے، جو کہ میٹاورس (حقیقت سے دور ایک مکمل الگ دنیا) کی نمائندگی کرے

اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فیسبُک کا نام رواں ماہ کی 28 تاریخ کو مارک زکر برگ کی زیر صدارت ہونے والی سالانہ کانفرنس کے دوران طے کیا جا سکتا ہے، اکتوبر کے مہینے میں ہی فیسبُک کا نیا نام اور اس کی شناخت تبدیل کی جا سکتی ہے، جس کے نتیجے میں فیسبک صارفین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیسبُک کا نام  تبدیل ہونے کے بعد بھی یہ بطور ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی طرح ہی استعمال کیا جا سکے گا

فیسبُک میں تبدیلی لانے کا اہم مقصد اس پر سے سوشل میڈیا کا ٹھپہ ہٹانا اور اس سے جڑے تمام تنازعات سے چھٹکارا پانا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close