سندھ کابینہ نےاساتذہ کی بھرتی کے لئے پاسنگ مارکس میں نمایاں کمی کردی

نیوز ڈیسک

کراچی : سندھ کابینہ نے ٹیچنگ اینڈ نان ٹیچنگ اسٹاف بھرتی کی پالیسی تجویز کی منظوری دے دی ہے

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کےزیرِ صدارت سندھ کابینہ کااجلا س ہوا

اجلاس میں اساتذہ کی بھرتی کے لئےرواں سال منعقد ہونے والے آئی بی اے سکھر ٹیسٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ اساتذہ کی بھرتی کے لئے آئی بی اے سکھر نے ٹیسٹ منعقد کرائے گئے

منعقدہ ٹیسٹ میںپی ایس ٹی کی32510 اسامیوں کے لئے 184209 امیدواروں نے ٹیسٹ دیا، جس میں 11549 پاس ہوئے جبکہ جے ای ایس ٹی کی کل 14039 اسامیاں ہیں جس کے لئے 164319 امیدواروں نے ٹیسٹ دیا جس میں 1385 پاس ہوئے

تحریری ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 55 فیصد کم سے کم مارکس رکھی گئی تھیں۔اس طرح 14662 جے ای ایس ٹی اور 28179 پی ایس ٹی منتخب ہوئے

بریفنگ کے دوران کابینہ کو تجویز دی گئی کہ خواتین کے لئے پاسنگ مارکس 55 فیصد سےکم کر کے 50 فیصد، خصوصی افراد کے لئے 55 فیصد مارکس کم کرکے 33 فیصد اور اقلیتیوں کے لئے تجویز ہے کہ 55 فیصد مارکس سے کم کرکے 50 فیصد کی جائے، اگر  خصوصی افراد کے لئے 33 فیصد پاسنگ مارکس ہوتی ہیں تو خصوصی افراد 618 جے ای ایس ٹی اور 911 پی ایس ٹی منتخب ہوجائینگے۔

اسی طرح اگر اس طرح 50 فیصد پر 875 جے ای ایس ٹی اور 1699 پی ایس ٹی منتخب ہوجائیں گے

جے ای ایس ٹی 14039 کی اسامیوں کو 17000 تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے. بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ایس ٹی یونین کاؤنسل کی بنیاد پر اور جے ای ایس ٹی تعلقہ بنیاد پر مقرر کئے جائیں

سندھ کابینہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےٹیچنگ اینڈ نان ٹیچنگ اسٹاف بھرتی کی پالیسی منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ کی تربیت بہترین طریقے سے کی جائے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close