کراچی : اورنگی ٹاؤن میں لوٹنے آئے ڈکیتوں کو دیکھ کر شہری اس قدر خوفزده ہو گیا کہ اس نے اپنا موبائل فون ڈاکوؤں کے سامنے زمین پر پھینک دیا، جسے ڈاکوؤں نے اٹھا کر اسے واپس کر دیا
تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر نائن ڈی میں ایک شہری گاڑی سے ٹیک لگا کر کھڑا تھا اور موبائل فون پر بات کر رہا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار دو ڈکیت آ گئے، جن میں سے ایک نے موٹر سائیکل سے اتر کر شہری کی جانب بڑھنے لگا تو شہری نے ڈر کے مارے موبائل فون اس کی طرف زمین پر پھینک دیا
اس پر اناپسند ڈکیت نے زمین سے موبائل فون اٹھا کر شہری کو واپس کرتے ہوئے کہا کہ ’کرمنلز ہیں، بھکاری نہیں!‘ اور پھر موقع پر سے فرار ہوگئے.