برطانیہ کی 95 سالہ ملکہ نے برطانوی جریدے "دی اولڈی” کی جانب سے دیا جانے والا خطاب یہ کہتے ہوئے لینے سے انکار کردیا کہ وہ اس معیار پر پورا نہیں اترتیں.
اسکائی نیوز کے مطابق برطانوی جریدہ 1992 میں آنے والی اپنی پہلی اشاعت سے ہی "اولڈی آف دی ایئر” کے مقابلے کا انعقاد کررہا ہے.
ایوارڈز چیئرمین جائلز برینڈریتھ نے جولائی میں ملکہ کے پرائیویٹ سیکریٹری کو خط لکھ کر ملکہ کے ایوارڈ قبول کرنے کے متعلق پوچھا.
ملکہ کی طرف سے جواب اگست میں آیا اور اس جواب کو تازہ ترین اشاعت میں شائع کیا گیا.
پرائیوٹ سیکریٹری ٹام لیئنگ بیکر نے ملکہ کے خطاب لینے سے انکار کرنے کے متعلق وجوہات بتائیں.
انہوں نے کہا "ملکہ کا ماننا ہے آپ اتنے بوڑھے ہوتے ہیں جتنا محسوس کرتے ہیں. ملکہ کو نہیں لگتا کہ وہ اس معیار پر پورا اترتی ہیں کہ ایوارڈ کو قبول کرلیں اور امید کرتی ہیں کہ آپ کو اس کےلئے کوئی قابلِ قدر وصول کرنے والا ملے گا”.
انہوں نے مزید کہا "یہ پیغام آپ کے پاس ملکہ کی نیک خواہشات کے ساتھ آیا ہے”.