دبئی میں پاکستانی ڈرائیور راتوں رات ارب پتی بن گیا

نیوز ڈیسک

دبئی : پاکستانی ڈرائیور نے متحدہ عرب امارات میں پچاس ملین درہم کی محظوظ لاٹری جیت لی ہے

تفصیلات کے مطابق گلف نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چھتیس سالہ ڈرائیور جنید رانا نے پچاس ملین درہم  کا چیک وصول کیا، جس کی مالیت پاکستانی کرنسی میں دو ارب سینتیس کروڑ روپے بنتی ہے

دبئی کی ایک کمپنی میں ماہانہ چھ ہزار درہم تنخواہ پر ڈرائیور کی ملازمت کرنے والے جنید رانا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آج میری خوشی کی کوئی انتہا نہیں ہے اور جب میں نے یہ خبر اپنے گھر والوں کو سنائی تو وہ بھی خوشی سے پاگل ہوگئے تھے

جنید رانا نے مزید کہا کہ میرا خواب اسپورٹس کار خریدنے کا نہیں ہے، میں اپنی زندگی میں پہلے بھی بہت خوش تھا

ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک میں نے اس بات کا فیصلہ نہیں کیا ہے کہ یہیں رہ کر کام کروں یا اپنے گھر والوں کے پاس چلا جاؤں

جنید رانا روزگار کے سلسلے میں دبئی میں مقیم ہیں، جب کہ پاکستان میں ان کے مشترکہ خاندان میں ان کی اہلیہ، دو بچے اور گھر کے تیس افراد ایک ہی چھت تلے رہائش پذیر ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close