سندھ سے اغواء ہونے والی گیارہ سالہ بچی پنجاب سے بازیاب، ملزم گرفتار

نیوز ڈیسک

شیخوپورہ : سندھ سے اغواء ہونے والی گیارہ سالہ بچی کو  پنجاب کے ضلع شیخوپورہ سے بازیاب کرا لیا گیا

تفصیلات کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب کی کوششوں سے سندھ سے اغواء ہونے والی گیارہ سالہ بچی کو پنجاب پولیس نے بازیاب کرا لیا ہے، جب کہ اغوا میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے

اس حوالے سے اسپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلی پنجاب اور چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے  بتایا کہ گیارہ سالہ بچی کو سندھ سے اغواء کر کے شیخوپورہ کے علاقہ میں لایا گیا تھا، بچی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے کے بعد ایکشن لیا گیا

مقامی پولیس کے ہمراہ بھکھی شیخوپورہ سے بچی بازیاب کرا کے لاہور منتقل کردی گئی ہے، جب کہ پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close