سندھ حکومت موہٹہ پیلس کو کالج میں تبدیل کرنے کا عدالتی فیصلہ چیلنج کرے گی

نیوز ڈیسک

کراچی : حکومتِ سندھ موہٹہ پیلس
(قصرِ فاطمہ)  کو میڈیکل کالج میں تبدیل کرنے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرے گی

جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے موہٹہ پیلس کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے اس بارے میں عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ورثے کی عمارت میں کالج نہیں بنایا جا سکتا

سندھ ہائی کورٹ میں موہٹہ پیلس کو میڈیکل کالج میں تبدیل کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی

عدالتِ عالیہ نے فوری سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 16 نومبر کو مقرر کر دی

دورانِ سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ سندھ حکومت نے سنگل بینچ کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، قومی ورثے کی عمارت میں کالج نہیں بنایا جا سکتا، سنگل بینچ کا حکم غیر قانونی ہے

دوسری جانب درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور دیگر موہٹہ پیلس (قصر فاطمہ) میں کاروبار کر رہے ہیں، میڈیکل کالج بننے سے سندھ حکومت کا کاروبار بند ہو جائے گا.

ادہر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے موہٹہ پیلس کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے، افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہماری پارلیمنٹ کے قوانین اڑا دیئے جاتے ہیں

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حال ہی میں اپریل میں ہمارے صوبے میں سندھ پبلک سروس کمیشن کا قانون ختم کر دیا گیا،کسی کی درخواست پر قانون ختم کرنے کا طریقہ صحیح نہیں ہم نے جیل کے نظام میں اصلاحات کی ہیں اور حکومت سندھ جیلوں کو اصلاحی مراکز میں تبدیل کرنے پر کام کررہی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close