چائنا کی 70 سے 125 سی سی کی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ

نیوز ڈیسک

کراچی : بائیک اسمبلر نے 70 سے 125 سی سی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں تین ہزار روپے تک کے اضافے کا اعلان کیا ہے، جس کا اطلاق آئندہ ہفتے 8 نومبر سے ہوگا

تفصیلات کے مطابق ”سپر اسٹار“ موٹر سائیکلوں اور رکشوں کے اسمبلر میمن موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ (ایم ایم پی ایل) نے گاڑیوں کی قیمت میں اضافے کی وجہ ایلومینیم شیٹ میٹل، پلاسٹک اور دیگر پارٹس کی قیمتیں بڑھنے کو قرار دیا ہے

واضح رہے کہ اس سے قبل اٹلس ہونڈا نے یکم نومبر سے موٹر سائیکل کی قیمت میں چار ہزار سے چج ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا تھا

پاکستان میں ٹرانسپورٹ کے ناقص نظام اور سہولت کی عدم دستیابی کی وجہ سے  موٹر سائیکل کی طلب میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے

حکومت کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث موٹرسائیکل اسمبلرز لگ بھگ چورانوے فیصد پارٹس مقامی سطح پر تیار کیے جانے کے باوجود شرح تبادلہ کی بنیاد پر قیمتیں بڑھائے جارہے ہیں

پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹو وہیلر گاڑیوں کی مکمل اور نیم تیار شدہ کٹس کی برآمدات میں 69 فیصد اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر سے بڑھ کر ایک کروڑ اَسی لاکھ ڈالر ہوگئی

ایک جانب پیٹرول تو دوسری طرف موٹر سائیکل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے لگتا ہے کہ ٹرانسپورٹ کی سہولت سے محروم طبقے کی یہ سواری بھی اب ان کی دسترس سے باہر ہو جائے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close