دس افغانوں کی ہلاکت جنگی قوانین کی خلاف ورزی نہیں!

نیوز ڈیسک

واشنگٹن : پینٹاگون کے انسپکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل سیمی سیڈ نے کہا ہے کہ  ڈرون حملے میں دس شہریوں کی ہلاکت غلطی تھی، تاہم یہ جنگی قوانین کی خلاف ورزی نہیں

تفصیلات کے مطابق پینٹاگون کی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ 29 اگست کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ڈرون حملے میں دس شہریوں کی ہلاکت ”افسوسناک غلطی“ تھی

امریکی انسپکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل سیمی سیڈ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے سے متعلق تحقیقات میں قانون یا جنگی قوانین کی خلاف ورزی نہیں پائی گئی

واضح رہے کہ رواں برس 29 اگست کو کابل میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں سات کمسن بچوں سمیت دس افراد جان سے گئے تھے۔ جس کے بعد امریکی صدر نے فخر اور مسرت کے ساتھ بدلہ چکانے کا بیان بھی دیا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close